ذرائع کے مطابق اجلاس کو خطے میں ابھرتے تنازعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی . اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کمانڈ اور کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، پاکستان کے سٹریٹجک اثاثوں کی سیکورٹی کے لیے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا . جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہے ، پاکستان عالمی نیوکلیئر ، عدم پھیلاؤ اور نیوکلیئر سیکورٹی کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا . اعلامیے کے مطابق پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بنا خطے میں استحکام کے لیے تمام اقدامات کرے گا ، ملکی ایٹمی اثاثہ جات مضبوط ہاتھوں میں ہیں ، این سی اے کو علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی . جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان علاقائی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ، پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا . اعلامیے کے مطابق این سی اے نے افواج کی پیشہ وارانہ تربیت اور تیاریوں کو سراہا ، این سی اے نے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کی بھی تعریف کی . . .
(قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملکی ایٹمی اثاثہ جات مضبوط ہاتھوں میں ہیں .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ ، وزیر داخلہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی .
متعلقہ خبریں