کوئٹہ(قدرت روزنامہ) شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران چھ دہشت مارے گئے اور سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 12 مئی کی شام کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا،کلیئرنس آپریشن 13 مئی کی صبح مکمل کر لیا گیا ہے۔
آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن شامل تھا اور ساتھ ہی ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بچانا تھا۔ دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم سے بچوں کو بھی نہیں بخشا ۔ کمپاؤنڈ میں موجود تمام چھ دہشت گرد، جو پوری طرح اسلحے سے لیس تھے، کو ہلاک کردیا گیا.
ان کے روابط کا پتہ لگانے اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے لیے انٹیلی جنس فالو اپ جاری رکھا جائے گا۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت قوم کے 7 بیٹے شہید ہو گئے.جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…