پاک بحریہ کی امریکی اور جرمن بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

(قدرت روزنامہ)ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے امریکی اور جرمن بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکی بحریہ کے جہاز شیلوہ اور جرمن بحریہ کے جہاز بائیرن نے شمولیت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا ، یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے جہازوں کے مابین دو طرفہ بحری مشق کا بھی انعقاد کیا گیا ، ان مشقوں کا مقصد دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ یوم بحریہ 2021 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہے، جو پاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہاکہ پاکستان نیوی کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہ میں مقید رکھا۔ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

9 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

16 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

23 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

33 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

42 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

49 mins ago