الیکشن جب بھی ہوں گے اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے، بلاول بھٹو

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں گے اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملتان کے پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وسیب کے عوام نے میرا والہانہ استقبال کیا، جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں جبکہ لوھراں، ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں عوام کی بڑی تعداد نے میرا استقبال کیا، میں ان کا بھی شکرگزار ہوں ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ملک میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی اپوزیشن کررہی ہے، ہماری پارٹی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شمولیت دیگر پارٹیوں میں ہلچل پیدا کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی جمود کو توڑ دیا ہے، ہم پر جو مسلط کیئے گئے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے کارڈز سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں، وقت آنے پر اپنے کارڈرز شو کریں گے، الیکشن جب بھی ہوں گے اب اقتدار میں جیالے ہی آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے جلسوں میں عام عوام آتے ہیں، ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ دوسری پارٹیاں تو اٹھتی اور بیٹھتی بھی دوسروں کے اشاروں پر ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے حکومتوں کا بندوست کیا جاتا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی عوامی بندوبست سے آتی ہے۔

اپنے بیان میں افغانستان کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان تنہائی کا شکار ہیں، حکومت کو افغان پالیسی سمیت اہم ایشوز کو پارلیمان میں لانا ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے 100 دن میں صوبہ بنانا ہوتا تو اب تک آرام سے بن چکا ہوتا، تین سال بعد جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام صرف ایک لولی پاپ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، ہیومن رائٹس واچ نے بھی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ چوہدری پرویزالہی بھی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کے معاملے پر حکومتی اتحادی بھی ان کے ساتھ نہیں۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، یوسف رزجا گیلانی، خواجہ رضوان عالم، فیصل کریم کنڈی، ایم سلیم راجہ، چوہدری یاسین اور راؤ ساجد موجود تھے۔

Recent Posts

پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے…

15 mins ago

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیرتعلیم سندھ سے ملاقات

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرتعلیم سندھ سیدسردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کے دس نکاتی…

22 mins ago

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری…

29 mins ago

سپریم کورٹ کو عدالتی ریفارمز کا معلوم ہونے پر مخصوص نشستوں کا فیصلہ آگیا، جو براہِ راست مداخلت تھی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

40 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام…

48 mins ago

کسی سے تصادم نہیں چاہتے، 4 اکتوبر کو قافلے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کو…

55 mins ago