کوئٹہ میں گھر کے باہر ’’تھڑا‘‘ بنانے پر جھگڑا 4 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل، 14 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت میں گھر کے باہر ’’تھڑا‘‘ بنانے پر دو گرہوں میں جھگڑا ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے .

ایس ایچ او کیچی بیگ قادر قمبرانی کے مطابق سریاب روڈ پر گاہی خان چوک پر ہونیوالے جھگڑے میں پہلے دونوں گرہوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جس کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جس کے نتیجے میں چار بھائی مارے گئے جبکہ ان کی والدہ، والد اور دادا سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دوسرے گروہ کا بھی ایک نوجوان قتل ہوا جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے .

پولیس کے مطابق دونوں گروہ کا تعلق لہڑی قبیلے سے ہے ، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کو جسم کے اوپری حصوں میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی . زخمیوں کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل کردیا گیاہے .

. .

متعلقہ خبریں