کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت میں گھر کے باہر ’’تھڑا‘‘ بنانے پر دو گرہوں میں جھگڑا ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او کیچی بیگ قادر قمبرانی کے مطابق سریاب روڈ پر گاہی خان چوک پر ہونیوالے جھگڑے میں پہلے دونوں گرہوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جس کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جس کے نتیجے میں چار بھائی مارے گئے جبکہ ان کی والدہ، والد اور دادا سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دوسرے گروہ کا بھی ایک نوجوان قتل ہوا جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں گروہ کا تعلق لہڑی قبیلے سے ہے ، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کو جسم کے اوپری حصوں میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل کردیا گیاہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…