بیکریوں، ہوٹلوں، فوڈ پوائنٹس کی دکانوں کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص، شہری بیماریوں میں مبتلا

جہلم(قدرت روزنامہ)شہر کی بیکریوں ، ہوٹلوں شوارما پوائنٹس ، گول گپے اور دیگر دودھ دہی کی دکانوں کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ،ابتر صورت حال نے شہریوں کو موذی امراض سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا کرکے رکھ دیا ، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف مضر صحت اشیاء کے استعمال سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہرو گردونواح میں قائم ہوٹلوں اور بیکریوں کا سامان تیار کرنے والے کارخانوں کے مالکان اور جگہ جگہ قائم شوارما پوائنٹس گول گپے اور دودھ ،
دہی کی دکانوں پر صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کیوجہ سے ان مقامات کی حالت ناقص و ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔ ناقص انتظامات ہونے اور اشیاء خوردونوش کی تیاری میں مضر صحت کیمیکل استعمال ہونے کے باعث شہری جان لیوا امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، مصنوعی طریقہ سے دودھ تیار کرکے شہر کے گلی محلوں اور بازاروں میں جگہ جگہ دودھ دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،تیزاب سے صاف کیا گیا مضر صحت ادرک بھی ریڑھیو ں پر فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ جگر اور کینسر جیسے مہلک امراض کا موجب بن رہا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے فرض شناس ، ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کو روکا جا سکے اور شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردونوش میسر ہو سکے ۔

Recent Posts

’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا…

9 mins ago

مستعفی ہونے کی خبر، بابر اعظم کی ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابر اعظم کا قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے حالیہ استعفے…

19 mins ago

دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ‘منکی گیٹ’ اسکینڈل کے باعث…

27 mins ago

دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر…

37 mins ago

تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا حکومت مزید قرض حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام…

46 mins ago

پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی…

1 hour ago