کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ حکومت نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس میں کراچی اور حیدرآباد میں موجود مارکیٹیں اور دکانیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت
ہوگی۔جبکہ اس حوالے سے صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے رابطہ کیا۔ تاہم کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی اور حیدرآباد کے تجارتی مراکز رات 10 تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا نوٹیفکیشن جمعے سے قبل جاری کیا جائے گا۔اس کے علاوہ شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک تاجروں کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…
پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…