عدالت نے دونوں کے چھ اکتوبر کے لیے وارنٹ جاری کر دیے . عدالت میں اکبری گیٹ پولیس نے مسجد میں شوٹنگ کے دوران ڈانس کرکے تقدس کو پامال کرنے پر مقدمہ درج کرکے چالان پیش کر رکھا ہے . واضح رہے کہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں کے خلاف یہ مقدمہ گزشتہ روز تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت میں درج کیا گیا،ایف آئی آر میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مدعی کی جانب سے صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانا بند کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کا معاملہ، جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ بھٹی نے ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے . عدالت نے چالان پیش ہونے پر ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو طلب کیا لیکن
وہ پیش نہ ہوئے .
متعلقہ خبریں