مسجد میں ڈانس کرنے کامعاملہ ،اداکارہ صباء قمربڑی مشکل میں پھنس گئیں ۔۔۔وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے کا معاملہ، جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ بھٹی نے ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے چالان پیش ہونے پر ادکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو طلب کیا لیکن
وہ پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے دونوں کے چھ اکتوبر کے لیے وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالت میں اکبری گیٹ پولیس نے مسجد میں شوٹنگ کے دوران ڈانس کرکے تقدس کو پامال کرنے پر مقدمہ درج کرکے چالان پیش کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں کے خلاف یہ مقدمہ گزشتہ روز تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت میں درج کیا گیا،ایف آئی آر میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مدعی کی جانب سے صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانا بند کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

37 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

42 mins ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

1 hour ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 hour ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

1 hour ago