انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!! ایپل آئی فون13 کی تقریب رونمائی کب ہوگی، تاریخ بارے پتا چل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایپل آئی فون13 کی تقریب رونمائی کب ہوگی، تاریخ کا اعلان ہوگیا . تفصیلات کے مطابق اگر آپ ایپل کے نئے آئی فونز کے منتظر ہیں تو یہ انتظار اب ختم ہونے والا ہے،کمپنی کی جانب سے آئی فون 13سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا گیا ہے .

کمپنی کی جانب سے ایک ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جو 14 ستمبر کو آن لائن منعقد ہوگا، اس دعوت نامے میں کچھ زیادہ اشارے نہیں ملتے مگر مہینوں سے لیکس اور افواہوں سامنے آرہی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نئے آئی فونز اس ایونٹ میں پیش ہوں گے . آئی فون 13 (یا جو بھی کمپنی کی جانب سے اس کا نام رکھا جائے گا) بنیادی طور پر گزشتہ سال کے آئی فون 12کے اپ ڈیٹ ورژن ہوں گے اور بہت زیادہ مختلف ہونے کا امکان نہیں . مختلف رپورٹس کے مطابق اس بار آئی فونز کا نوچ چھوٹا ہوگا جبکہ آل ویز آن 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے ڈسپلے بھی پہلی بار ایپل کے فلیگ شپ فون کا حصہ بن سکتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں