کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بندہونے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند ہونے کا قوی امکان ہے۔فاسٹ بولر محمد عامر،اوپنر شرجیل خان اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے، ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ ممبران سے منظوری کے
بعد چیئرمین رمیز راجہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اس کا اعلان کرسکتے ہیں، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کو بھی مزید سخت بنایا جائے گا۔سابق کپتان متعدد بار اپنے بیانات میں کرپٹ کرکٹرز کی واپسی کی کھل کر مخالف کرچکے ہیں، لہذا انھوں نے نئی گائیڈ لائنز سے پی سی بی حکام اور کپتان بابر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔آئندہ سلیکشن کے لیے کسی بھی ایسے کرکٹر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا جس کا نام کرپشن میں آیا ہو، ان حالات میں کرکٹ میں واپسی کیلیے مصباح الحق اور وقاریونس کی رخصتی کا انتظار کرنے والے محمد عامر کا کم بیک بھی مشکل ہوجائے گا۔

Recent Posts

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

6 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

19 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

29 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

1 hour ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

2 hours ago