سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(قدرت روزنامہ)سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت4.5 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی91 کلومیٹرتھی ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا .

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .

. .

متعلقہ خبریں