سردار عطاء اللہ مینگل بلوچستان معرقہ کے آخری سپاہی تھے،سردار اختر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء سردارعطاء اللہ مینگل (مرحوم) کے فرزند وبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ میں آج جوکچھ ہوں اپنے والد سردارعطاء اللہ مینگل کی وجہ سے ہوں مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے سردارعطاء اللہ مینگل بلوچستان،معرقہ کے آخری سپاہی تھے . ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کیا .

انہوں نے کہاکہ 1987ء لندن میں جب میرے والد نے مجھ سے کہا کہ پاکستان جاؤ اور اپناسیاسی کیریئر شروع کروتو کسی نے ان سے کہا کہ “آپ اختر مینگل کو کیوں بھیج رہے ہیں وہ کسی چیز کے بارے یا کسی کو نہیں جانتااور آپ کے بہت سارے دشمن ہیں جس پر سردارعطاء اللہ مینگل نے جواب دیاتھاکہ میں اپنے بیٹے کو سمندر میں پھینک رہا ہوں وہ تیرنا سیکھے گا یا ڈوب جائے گا . بلاشبہ اس کی رہنمائی کے ساتھ تیرنا سیکھنے میں میرے سال لگے لیکن اپنی منزل کے قریب بھی نہیں میں جو کچھ بھی ہوں بابا آپ کی وجہ سے ہوں . مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے . . .

متعلقہ خبریں