کیا وزٹ ویزا رکھنے والوں کو حج کرنے کی اجازت ہو گی ؟ سعودی عرب نے واضح اعلان کر دیا

 

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی .

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے .

وزٹ ویزا پرآنے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں . وزٹ ویزا کی مدت 90 روز ہے اور میعاد ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرنا ضروری ہے

. وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ تقریبا 350 کمپنیاں اور ادارے عازمین کی سعودی عرب آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی اور اس کے بعد واپس وطن روانگی تک بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں