پاکستان پر کتنا قرض واجب الادا ہے؟ سٹیٹ بینک نے تفصیلات بتا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر واجب الادا قرضے کی تفصیلات جاری کر دیں .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کا رواں مارچ میں مجموعی قرض 57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ تک پہنچ گیا .

فروری میں ملک پر چڑھے قرضے کا حجم 54 ہزار 400 ارب روپے تھا، مارچ میں پاکستان کے قرض میں فروری کے مقابلے 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا .

دسمبر 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا، جون 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے تھا . گذشتہ سال مارچ میں مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ تھا . مارچ 2022 کے مقابلے مارچ 2023 میں قرض میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں