” میرے دادا بھی قائد اعظم کیساتھ گرفتار ہوئے اور جیل گئے تھے علی محمد خان کی اپنے بیان پر وضاحت جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے قائداعظم اورا ن کے داد ا کی گرفتاری کے حوالے سےپوچھے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک طرح سے ملک میں ففتھ جنریشن وار ہے ، جو پاکستان، اسلام یا قومی وحدت کی بات کرتا ہے تو اس کو کہیں نہ کہیں پکڑنے یا ٹچ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے . یہ بات میں ڈاکٹر معید پیرزادہ صاحب کیساتھ کی تھی جس بدل کر پیش کی گیا ہے .

علی محمد خان کا کہنا تھا مجھے سے پوچھا گیا کہ آپ پختون سیاست دان ہیں تو میں نے یہ کہا کہ میں پختون نہیں بلکہ پاکستانی سیاست دان ہوں ، بلکہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ پختون ، سندھ، پنجابی ، مہاجر ، بلوچی کی سیاست نے پاکستان کا بیٹرہ غرق کیا ہے ، ہم سب کو ایک پاکستانی کے طور پر سیاست کرنی چاہیے ، میں پاکستان موومنٹ کے کردار پر بات کی ، اور ان سے کہا کہ پختونستان کا شوشہ جو چھوڑا گیااور ابھی جو پی ٹی ایم ناکام ہوئی ہے میں نے ان سے کہا کہ پختونستان یا پی ٹی ایم نے بلکہ پاکستان کے جھنڈے نے پختونوں کو تحفظ دیا ہے ، اس میں نے یہ بات کہی تھی کہ میرے دادا پیر محمد خان صاحب اس وقت نوجوان طالب علم تھے ، انہوں نے تحریک پاکستان میں کارکن کے کارکن کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ،میرے الفاظ یہ تھے کہ میرے دادا پیر محمد خان نے قائداعظم محمد علی جناح کیساتھ موومنٹ میں جیل کاٹی . قائداعظم محمد علی جنا تو کبھی بھی جیل نہیں کاٹی ، میں تو یہ کہیں نہیں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کبھی بھی جیل نہیں کاٹی کیونکہ موومنٹ میں تو ہزاروں لوگ تھے جنہوںنے تحریک میں حصہ لیا اور جیل بھی کاٹی ہیں . ہم اس پر فخر ہےآپ کے بزرگوں نے ملک کیلئے قربانی دیں ہیں اور ہمارے بزرگوں نے بھی قربانیاں دیں ہیں لیکن میں نے یہ کبھی بھی نہیں کہا کہ کیونکہ یہ تو تاریخی بات ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کبھی جیل نہیں گئے لیکن میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں