” میرے دادا بھی قائد اعظم کیساتھ گرفتار ہوئے اور جیل گئے تھے علی محمد خان کی اپنے بیان پر وضاحت جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے قائداعظم اورا ن کے داد ا کی گرفتاری کے حوالے سےپوچھے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک طرح سے ملک میں ففتھ جنریشن وار ہے ، جو پاکستان، اسلام یا قومی وحدت کی بات کرتا ہے تو اس کو کہیں نہ کہیں پکڑنے یا ٹچ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ یہ بات میں ڈاکٹر معید پیرزادہ صاحب کیساتھ کی تھی جس بدل کر پیش کی گیا ہے ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا

مجھے سے پوچھا گیا کہ آپ پختون سیاست دان ہیں تو میں نے یہ کہا کہ میں پختون نہیں بلکہ پاکستانی سیاست دان ہوں ، بلکہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ پختون ، سندھ، پنجابی ، مہاجر ، بلوچی کی سیاست نے پاکستان کا بیٹرہ غرق کیا ہے ، ہم سب کو ایک پاکستانی کے طور پر سیاست کرنی چاہیے ، میں پاکستان موومنٹ کے کردار پر بات کی ، اور ان سے کہا کہ پختونستان کا شوشہ جو چھوڑا گیااور ابھی جو پی ٹی ایم ناکام ہوئی ہے میں نے ان سے کہا کہ پختونستان یا پی ٹی ایم نے بلکہ پاکستان کے جھنڈے نے پختونوں کو تحفظ دیا ہے ، اس میں نے یہ بات کہی تھی کہ میرے دادا پیر محمد خان صاحب اس وقت نوجوان طالب علم تھے ، انہوں نے تحریک پاکستان میں کارکن کے کارکن کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ،میرے الفاظ یہ تھے کہ میرے دادا پیر محمد خان نے قائداعظم محمد علی جناح کیساتھ موومنٹ میں جیل کاٹی ۔ قائداعظم محمد علی جنا تو کبھی بھی جیل نہیں کاٹی ، میں تو یہ کہیں نہیں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کبھی بھی جیل نہیں کاٹی کیونکہ موومنٹ میں تو ہزاروں لوگ تھے جنہوںنے تحریک میں حصہ لیا اور جیل بھی کاٹی ہیں ۔ہم اس پر فخر ہےآپ کے بزرگوں نے ملک کیلئے قربانی دیں ہیں اور ہمارے بزرگوں نے بھی قربانیاں دیں ہیں لیکن میں نے یہ کبھی بھی نہیں کہا کہ کیونکہ یہ تو تاریخی بات ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کبھی جیل نہیں گئے لیکن میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

6 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

6 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

6 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago