ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ، سابق کپتان شاہد آفریدی

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر فوج نہ ہو تو ہمیں پتا چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے، ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے .

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے پاک فوج کی بہت قربانیاں ہیں، فوج نہ ہو تو ہمیں پتہ چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے، اس حوالے سے کشمیریوں سے اور فلسطینیوں سے پوچھیں کہ آزادی کیا ہوتی ہے .

انہوں نے کہاکہ سیاست پوری دنیا میں ہوتی ہے، ہمارے ملک میں بھی سیاست ہوتی ہے لیکن یہ کس قسم کی سیاست ہو رہی ہے، میں اس ملک میں چھوٹے سے بڑا ہوا،اب میرے بچے بڑے ہو رہے ہیں، وہ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے تو جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے کہ ہم اپنے ملک کو خود ہی جلا دیتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت بات کرنے پربھی شدید تنقید شروع ہوجاتی ہے . میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ بدتمیزی اور گالم گلوچ ہونے پر ایک طرف ہو جاؤں .

. .

متعلقہ خبریں