پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ، بنیادی تنخواہ میں 15فیصد کے برابر خصوصی الاؤنس دینے کی تجویز
پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر مسلح افواج کے ملازمین کو بجٹ میں اعلان کردہ 10 فیصد اضافے کے علاوہ 15 فیصد خصوصی الاونس دینے کی سمری کابینہ کو بھجوائی گئی ہے . اگر کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی تو مسلح افواج کے ملازمین کی تنخواہ میں مجموعی اضافہ 25 فیصد ہوجائے گا . وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال سے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نا ہونے سے تنخواہ کے اسٹرکچر میں پیدا ہونے والے فرق کو دور کرنے کیلئے 15 فیصد خصوصی الاونس دینے کا فیصلہ کیا گیا . اگر کابینہ نے 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی تو اس کیلئےاضافی 38 ارب روپے درکار ہوں گے . . .