پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل مقام پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا گرین سگنل دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا گرین سگنل دیدیا ہے ،نیوٹرل وینیو کیلئے پہلی آپشن انگلینڈ اور دوسری آسٹریلیا ہو سکتی ہے .

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا نیوٹرل وینیو ہو سکتاہے ،پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ میں ہو سکتی ہے ،سیریزکیلئے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہو گا ،اگر آسٹریلیا میں ہاﺅس فل ہو سکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا چھا ہو گا ،انڈیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا ،ایشیا کپ کیلئے انڈیا کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، ،ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے آئی سی سی کو آگے آنا ہو گا ،آئی سی سی کو انڈیا کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے ،آئی سی سی کو انڈیا کو کہنا چاہے پاکستان میں جا کر کھیلو نہیں تو ہائبرڈ ماڈل اپناﺅ .

. .

متعلقہ خبریں