آئی سی سی کے آمدن کی تقسیم کے نئے ماڈل کے تحت بھارت کو کتنے پیسے ملیں گے ؟ نجم سیٹھی نے بھی رد عمل جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے آمدنی کی تقسیم کے نئے ماڈل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رد عمل جاری کر دیاہے . آئی سی سی کے نئے ماڈل کے مطابق بھارت کو 600 ملین ڈالر میں سے 230 ملین ڈالر سالانہ ملیں گے .

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے نئے ریونیو ماڈل کے تحت آئی سی سی کی کمائی کا آدھا حصہ بھارت کو دینے کی تجویز ہے ،اس بارے میں نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ بلاشبہ اصولی طور پر بھارت کو حصہ زیادہ ملنا چاہیے لیکن سوال یہ ہے کہ فنانشل ماڈل تیار کیسے کیا گیا ، پاکستان آئی سی سی کے نئے ویونیو ماڈل سے خوش نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ہمیں بتائے کہ ان کے پاس یہ اعدادو شمار کیسے آئے ، فنانشل ماڈل کی تفصیلات ملنے تک ہم اسے منظور نہیں کریں گے . نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ آئی سی سی وضاحت دے کہ فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ جے شاہ نے شیئر زکا تعین کیسے کیا اور پاکستان کے ساتھ دو ٹیسٹ کھیلنے والے ملک بھی اس ماڈل سے خوش نہیں ہیں .

یاد رہے کہ آئی سی سی فنانشل ماڈل میں بھارت کو سالانہ کمائی سے 38.5 فیصد حصہ دینے کی تجویز سامنے آئی ہے ، آئی سی سی کی سالانہ 600 ملین ڈالر میں سے 230 ملین ڈالر بھارت کو ملنے کا امکان ہے ، اگر دوسرے بورڈز کی بات کی جائے تو انگلش بورڈ کو آئی سی سی کی سالانہ کمائی میں سے 41 ملین ڈالر ، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو 37.53 ملین ڈالراور پاکستان کو 34.51 ملین ڈالر ملے گا .

. .

متعلقہ خبریں