خاتون لنکڈ اِن کی نوکری چھوڑ کر دنیا گھومنے نکل گئی، ایک سال میں کیا کچھ حاصل کیا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون لِنکڈ اِن کی نوکری چھوڑ کر دنیا گھومنے نکل گئی، خاتون نے 2022 میں نوکری چھوڑی تھی اور اب اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے .

آکانکشا مونگا، جو اب ایک کانٹینٹ کریئٹر ہیں، نے 17 مئی کو اپنی کہانی ٹوئٹر پر شیئر کی .

انہوں نے لکھا "میں نے پچھلے سال اسی تاریخ کو لنکڈ ان میں اپنی نوکری چھوڑ دی . جب میں نے نوکری چھوڑی تو میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنے شوق پر توجہ مرکوز کرنے اور پوری دنیا کا سفر کرنے کے لیے اپنے آپ کو ایک سال دوں گی . "

اپنے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق آکانکشا مونگا نے کمپنی میں جنوری سے جون 2022 تک چھ ماہ تک بطور کریٹو منیجر ایسوسی ایٹ کام کیا . ایک اور ٹویٹ میں اپنے ایک سال کے سفر کا موازنہ کرتے ہوئے آکانکشا نے کہا کہ اس نے اپنے دل کی سنی، پہلے ان کے انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ فالورز تھے جو اب بڑھ کر سات لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں، ایک سال کے دوران انہوں نے 12 ممالک کا سفر کیا ، چھ افراد کی ایک ٹیم بنائی، 300 سے زیادہ ویڈیوز بنائیں اور 30 برانڈز کے ساتھ کام کیا .

. .

متعلقہ خبریں