مملکت کو خوبصورت بنانے کا مشن، صفائی مہم میں کئی سعودی لڑکیاں بھی شامل ہوگئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) صفائی مہم میں کئی سعودی لڑکیاں بھی رضاکارنہ طور پر شامل ہوگئیں ، ریاض میونسپلٹی کی دعوت کے جواب میں سعودی لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے کے لیے حصہ لیا ، جس کا عنوان تھا "کیوں کہ میں سعودی عرب سے محبت کرتا ہوں" . سعودی میڈیا کے مطابق رضاکارانہ مہم میں حصہ لینے کا مقصد دارالحکومت میں شہری منظر نامے کو بہتر بنانا ہے جس کیلئے ریاض میونسپلٹی کی دعوت کے جواب میں سعودی لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے رضاکارانہ مہم میں میں حصہ لیا جس کا عنوان ہے "کیوں کہ میں سعودی عرب سے محبت کرتا ہوں" جو کہ ویژن 2030ء کے تحت دوسرے شہروں میں بھی اسی طرح کی مہمات کا ایک نعرہ ہے .

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے کے لیے لڑکیوں نے اس مہم میں شریک دیگر نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کیا جنہوں نے مل کر فٹ پاتھوں کو پینٹ کیا تاکہ وہ خوبصورت نظر آئیں ، اس مہم کے دوران رضاکاروں نے اپنی شرکت اور اپنے تجربے کے بارے میں بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آنا بھی قبول کیا ، جس سے متاثر ہوکر مزید لڑکیوں نے بھی اس مہم میں شرکت کے لیے اپنے جوش کا اظہار کیا ، جب کہ ان میں سے بہت سی نے مستقبل میں بھی اس طرح کی رضاکارانہ مہمات میں رجسٹرڈ ہونے کی خواہش کا اظہار کیا . . .

متعلقہ خبریں