طلاق دینے پر بیوی کا شوہر سے 1 کروڑ کا مطالبہ، پھر اس نے کتنے پیسے دے کر قتل کر وا دیا؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بیوی نے طلاق دینے پر شوہر سے1 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا جس پر بھارتی شہری نے 1 کروڑ بچانے کیلئے اپنی سابقہ بیوی کو 2لاکھ روپے سپاری دے کر قتل کروا دیا .

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی شہر میں 35سالہ خاتون کو گھر میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا.بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے لیے اس کے شوہر نے قاتلوں کو پیسے دیئے اور یہ واردات دوپہر کے وقت کی گئی .

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایس کے گپتا نامی شخص نے خاتون سے گزشتہ برس نومبر میں یہ سوچ کر شادی کی تھی وہ اس کے 45سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی . پولیس کے مطابق خاتون نے ایسا نہ کیا تو شوہر نے اسے طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر خاتون نے1 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، ایس کے گپتا ہر صورت اپنی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے اپنے بیٹے کو ہسپتال لے جانے والے شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا.بھارتی پولیس کے مطابق شوہر نے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کو 10لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا اور ایڈوانس کے طور پر 2لاکھ 40ہزار روپے دیئے جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جا کر گھر میں خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا . ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھر کا سامان بکھیر دیا تھا اور وہاں سے موبائل فون بھی لے گئے تھے تاہم تفتیش کے بعد ساری منصوبہ بندی کا پتا لگا کر مقتولہ کے شوہر، اس کے بیٹے اور قتل کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں