انڈونیشیا کی جیل میں آتشزدگی سے 41 قیدی ہلاک 70سے زائد زخمی

ٖجکارتہ (قدرت روزنامہ) انڈونیشیا کی ایک جیل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے مضافات میں واقع ایک پرہجوم تانگیرانگ جیل میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے متعدد بیرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بیرکوں پر تالے لگے ہونے اور قیدیوں کے نیند میں ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور قیدیوں کو اپنی جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔

جکارتہ پولیس کے سربراہ فدیل عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے سی بلاک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 41 قیدی ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے۔واقعے کے وقت بلاک سی میں 122 قیدی بند تھے، حالانکہ اس میں صرف 40 قیدیوں کی گنجائش ہے۔ اس بلاک میں منشیات سے متعلق جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے اور آگ لگنے کے وقت غیر ملکی شہریت والے قیدی بھی بند تھے جن میں جنوبی افریقہ اور پرتگال شامل ہیں۔امدادی ادارے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جیل میں ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تاہم ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

2 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

2 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

2 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

2 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago