علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مارکیٹ کی ضرورتوں پر مبنی پانچ ڈپلومہ پروگرامز متعارف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روزگار کے متلاشی نوجوان نسل کو باعزت روزی کمانے کے قابل بنانے اور مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ ، ماحولیاتی صحت اور حفاظت، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور سپلائی چین مینجمنٹ میں ڈپلومہ پروگرامز متعارف کردئیے ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ دور میں صنعت و تجارت اورمارکیٹنگ کے علاوہ دوسرے شعبہ جات ہائے زندگی میں روایتی طریقہ سے ہٹ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اس ضرورت کے تحت اِن ڈپلومہ پروگراموں کو متعارف کیا ہے۔یہ ایک سالہ ڈپلومہ

پروگرامز ہیں۔ فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو ملک اور بیرون ملک نجی اور سرکاری اداروں میں روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے۔اِن پروگرامز کے داخلے 18۔اکتوبر تک جاری ہیں۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی ضروری ہے، طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔ان ڈپلومہ پروگرامز میں داخلے کی اہلیت ایچ ای سی سے منظور شدہ کسی بھی تعلیمی ادارے سے کم از کم 45فیصد نمبروں کے ساتھ 14سالہ تعلیم)بی اے/بی ایس سی/بی کام/بی بی اے/ 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ( مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے بھی جاری ہیں ، ان میں السان لعربی ، عربی بول چال ، سرٹیفکیٹ اِن لائبریرین شپ ، سرٹیفکیٹ اِن لیٹرسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، فرنچ آن لائن ، لغت القرآن اور سرٹیفکیٹ کورس اِن پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

8 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago