کوئٹہ (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما مبین خلجی نے9 مئی کے واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا .
اپنے بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قابل قبول نہیں، یادگار شہداء، جناح ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندازہ نہیں تھا، ان واقعات کی مذمت کرتا ہوں، کسی دباؤ میں نہیں بلکہ ملکی سلامتی کیلئے استعفیٰ دے رہا ہوں .
واضح رہے کہ آج پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی، اقبال وزیر شمالی وزیرستان سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے .
اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ، پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے جے پرکاش آبدیدہ ہوگئے تھے .
. .