”پراجیکٹ عمران کا خاتمہ ہوچکا ہ،، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پراجیکٹ عمران کا خاتمہ ہوچکا ہے، صفایا جاری ہے . بیساکھیوں کے سہارے کھڑی کٹھ پتلیوں کا انجام یہی ہوتا ہے .

پی ٹی آئی کی مثال سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ فین کلب کی ہے . نام نہاد 22 سالہ جدوجہد کا بیانک انجام سب دیکھ چکے ہیں .

باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی کے دروازے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں . تمام پشتون اے این پی میں نہیں ہوں گے لیکن اے این پی تمام پشتونوں کی ہے . اے این پی مثال تمام پشتونوں اور مظلوم اقوام کیلئے گھر کی ہے . سو سالہ تاریخ میں اے این پی کبھی پشتونوں اور مظلوم اقوام کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹی . ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی اور نیا پاکستان کا نعرہ دراصل ذاتی مفادات کا حصول اور انتشار پھیلانا تھا . تبدیلی کے نام پر پختونوں کو جس ذلت کا سامنا کرنا پڑا وہ افسوسناک ہے . مخالفین کو گالیاں دینے والے "ٹکر کے لوگ" آج سب منظر عام سے غائب ہیں . صرف پختونخوا میں 1400 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان جیلوں میں ہیں . معصوم عوام کو بہکانے والے روپوش اور کارکنان کی ضمانتیں کروانے سے بھی کترا رہے ہیں . اطلاعات ہیں کہ بہت سارے ٹکر کے لوگ ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہیں . صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 9 سال میں پختونخوا اور 4 سال میں مرکز میں صرف ہی تباہی لائی ہے . مرکز اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی پختون حقوق سے محروم رہے . دہراتے ہیں کہ جنگ پختونوں کے حقوق اور اس پر اختیار کی ہے . اے این پی نے اپنے دور اقتدار میں پختونوں کے حقوق کے حصول اور شناخت کو ممکن بنایا . انہوں نے مزید کہا کہ پختونوں کے پاس اپنے اور پرائے کی پہچان کیلئے اب بھی وقت ہے . نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے والے اور مشکل میں آواز اٹھانے والے کون ہیں . 9 سال گمراہی میں رہنے والوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں . ذمہ داران اور صاحب الرائے مشران تبدیلی کے نام گمراہ ہونے والوں پر جرگے کریں . صوبہ بھر میں ذمہ داران پارٹی بیانئے اور نظریئے کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کردار ادا کریں .

. .

متعلقہ خبریں