موٹرسائیکل سواروں کی سرعام بازار میں خاتون سے چھیڑ خانی

چنیوٹ(قدرت روزنامہ) لاہور کے بعد چنیوٹ میں موٹرسائیکل سواروں کی سرعام بازار میں خاتون سے چھیڑ خانی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم بہادر خاتون نے نوجوان کی پھینٹی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ لالیاں کے مبن بازار جامع مسجد روڈ پر موٹرسائیکل سوار اوباشوں نے چھیڑ خانی کی تو خاتون نے بھی سربازار میں ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔
ڈی پی او چنیوٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزموں کو سراغ لگا کر ان میں سے ایک کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپے مارنا بھی شروع کر دئیے ہیں۔
پولیس کے مطابق بازار میں خاتون سے چھیڑخانی کرنے والے ملزمان کے نام سیف اللہ اور سکندر ہیں۔

ڈی پی او چنیوٹ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف دفعات کے تحت تھانی لالیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 247 برال میں مبینہ طور پر دوست نے غیرت کے نام پر مبینہ دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شاہد اقبال نے محسن علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 247 برال میں مبینہ طور پر دوست نے غیرت کے نام پر دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔مبینہ طور پر شاہد اقبال محسن علی کو گھر سے ورغلا کر لے گیا کہ کہیں باہر کام جانا ہے اور گاؤں سے باہر نکل کر اس کی کمر میں گولیاں مار دیں جس سے محسن علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.ا

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

1 min ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago