کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے .
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا .
چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی .
چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا . آئی ایس آر کے مطابق قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے .
. .