پشاور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا پہنچا، سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہشام انعام اللہ 10 ماہ سے عمران خان کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانئے پر نالاں تھے .
وہ 9 مئی کے واقعات پر بھی رنجیدہ تھے . انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے نیوز کانفرنس کر رہا ہوں . عملی سیاست میں 2018 میں قدم رکھا . عوام کی خدمت کیلئے دہری شہریت چھوڑی، بدلے میں عزت چاہتا ہوں .
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں یہ سوچ کر شمولیت اختیار کی کہ یہ آخری پارٹی ہو گی، میرا صبر اور غیرت اب جواب دے چکی ہے . عمران خان اور پارٹی کے کچھ لیڈر ریاست کو ٹکر دینے پر اتر آئے ہیں . کرنل شیر خان سمیت پاک فوج کے شہدا کے مجسموں اور تصاویر کی بے حرمتی کی گئی . تشدد کی حوصلہ افزائی کرنیوالی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا .
. .