دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے . آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں . ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر وہاں اس کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے ، خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیربحث آئے گا . . .
کابل (قدرت روزنامہ) طالبان نے افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر بھی پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما احمد اللہ وقاص کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہوگی .
متعلقہ خبریں