شادی میں میڈیا کی توجہ کس کی وجہ سے ملی؟ شعیب ملک نے اعتراف کرلیا

دبئی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی شادی پر میڈیا کوریج اور لوگوں کی توجہ ملنے سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شعیب ملک اور بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 میں ہوئی جس پر پاکستان سمیت بھارتی میڈیا پر بھی خبروں کا طوفان آگیا تھا، مداح دونوں سے متعلق جاننے میں دلچسپی کا اظہار کر رہے تھے .

اس حوالے سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ 'جب آپ دونوں کی شادی ہوئی تو پاکستان اور بھارتی میڈیا پر خبریں ہی خبریں تھیں، تو شادی کے فوراً بعد آپ کو احساس نہیں ہوا کہ یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا؟ یا آپ اس کی امید کررہے تھے؟' .

جواب میں آل راؤنڈر نے کہا دونوں ملکوں میں جو توجہ ملی، وہ صرف اور صرف ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ سپر ڈوپر سٹار ہیں، شادی پر ہمیں سب توجہ صرف ثانیہ مرزا کی وجہ سے ہی ملی . اہلیہ کی کامیابی سے متعلق سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا اگر آپ کسی کو پسند نہیں کرتے اور اس کو کامیابی ملے، تو کوشش ضرور کرنی چاہیے کہ آپ خوشی دکھائیں . کرکٹر نے کہا اگر کوئی آپ کا اپنا ہو اور اسے کامیابی ملے پھر تو آپ کے پاؤں زمین پر نہیں ٹکنے چاہئیں، وہ چاہے آپ کی بہن ہو، اہلیہ ہو، ماں ہو یا چاہے ساس ہو . انہوں نے کہا اس معاملے میں توازن برقرار رہنا چاہیے، مرد کو اوپر نہیں ہونا چاہیے، دونوں کو ساتھ چلنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں