لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لاہور میں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا .
رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا .
بابراعظم کی گاڑی پر ٹیکس کی ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے بابر اعظم کو قانون کی پیروی کرنے پر سراہا .
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تفریق کے ڈیوٹی انجام دینا اور چیکنگ کرنا قابل تعریف ہے . اس موقع پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں .
لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے .