بیسٹ آف لک خان صاحب۔۔۔، اجمل وزیر کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا .

نجی ٹی وی "دنیا" نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنما اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں قوم کو پارٹی سے راستے الگ کرنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا .

انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے دوران عمران خان کو بیسٹ اف لک خان صاحب کہا .

قبل ازیں آج صبح جب اجمل وزیر کی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تو خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھاکہ وہ بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے . واضح رہے کہ اجمل وزیر سے قبل سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں