امریکی گلوکار جوڑی بیونسے اور جے زی نے 57 ارب روپے کا مہنگا ترین گھر خرید لیا

لاس اینجلس (قدرت روزنامہ) امریکی گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر اور ریپر جے زی نے کیلیفورنیا میں 200 ملین ڈالر (تقریباً 57 ارب روپے) میں ایک نیا گھر خریدا ہے . ٹی ایم زیڈ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مالیبو میں واقع یہ گھر ریاست میں اب تک فروخت ہونے والی سب سے مہنگی جائیداد ہے .

یہ گھر 295 ملین ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا . گھر بحرالکاہل کاشاندار نظارہ پیش کرتا ہے . رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کا رقبہ 30 ہزار مربع فٹ ہے اور اسے پرٹزکر انعام یافتہ جاپانی ماہر تعمیرات ٹاڈا اینڈو نے ڈیزائن کیا تھا . یہ فروخت وینچر کیپیٹلسٹ مارک اینڈریسن نے کی ہے ، آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ کے مطابق مسٹر اینڈریسن نے 2021 میں مالیبو میں ایک پراپرٹی پر 177 ملین ڈالر خرچ کیے تھے .

پیسیفک کوسٹ ہائی وے پر واقع یہ پراپرٹی پہلے آرٹ کلیکٹر ولیم بیل کی ملکیت تھی، جس نے اسے 2003 میں ساڑھے 14 ملین ڈالر میں خریدا تھا . اس نے گھر کو ڈیزائن کرنے کے لیے ٹاڈا اینڈو کی خدمات حاصل کی تھیں . یہ ایک ایل کی شکل کی حویلی ہے جس میں کھلی جگہیں ، لان اور قدرتی ساحل کے نظارے ہیں . اس پراپرٹی میں فرش تا چھت شیشے کی دیواریں اور کنکریٹ کے دالان بھی ہیں . لاس اینجلس ٹائمز کی خبر کے مطابق ایک سوئمنگ پول اور کیبانا بھی گھر کا حصہ ہیں .

. .

متعلقہ خبریں