ورلڈکپ کیلئے انڈیا جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں کرنا،نجی سیٹھی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ورلڈکپ کیلئے انڈیا جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں کرنا،یہ فیصلہ حکومت پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نجم سیٹھی نے کہاکہ سکیورٹی کی بنیاد پر ہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے،حکومت نے کہاکہ آپ ورلڈکپ کھیلنے جائیں تو ضروری جائیں گے،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ سری لنکا کادباﺅ ہے کہ نیوٹرل وینیوکیلئے سری لنکا کا انتخاب کیا جائے ،سری لنکا کا کہناہے یواے ای میں شدید گرمی کے باعث میچز کھیلنا مشکل ہے .

انہوں نے کہاکہ پاکستان میزبان، گیٹ منی میزبان کا حق ہے،سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی،اگر ہمیں معاوضہ دیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے .

نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ ایشیا کپ ضرور ہوگا،ایشیا کپ نہیں ہوتےا تو پھر3 ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیار ہے .

. .

متعلقہ خبریں