کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہارون رشید قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ شامل ہیں .

حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی سیکرٹری اور مینجر اینالیٹکس ہوں گے . نئی سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے علاوہ پاکستان شاہینز اور قومی انڈر 19 ٹیم کا انتخاب کرے گی .

دوسری جانب قومی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے کہا ہے کہ پاکستان دوبارہ آ کر اچھا لگ رہا ہے، مثبت تنقید ہو یا منفی ہم سب سننے کیلئے تیار ہیں . نوجوان پلیئرز کافی اچھے ہیں، کھلاڑیوں کو ٹیم میں کردار سمجھنے کی ضرورت ہے . جو چیزیں ماضی میں ہوئیں ان کو نہیں سوچتے، ہمارا کام ہے آگے کا سوچنا تاکہ پاکستان ٹیم ترقی کرے .

. .

متعلقہ خبریں