پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے .

آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں ، پارٹی کے تمام عہدے بھی چھوڑ ریئے ہیں، ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت جاری رکھوں گا، 9 مئی کے واقعات پر افسوس ہے .

واضح رہے کہ آفتاب صدیقی تحریک انصاف کراچی کے صدر ہونیوالے کے ساتھ ساتھ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں