نجم سیٹھی کو ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ، شاہد آفریدی کا بھی ردعمل آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے حامل شخص کا ہونا ضروری ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ انہوں نے نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس کرسی پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ نجم سیٹھی کو ایشیا کپ سے متعلق اپنا موقف مسلسل تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ کبھی وہ کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ۔ سابق آل راونڈر نے کہا کہ کبھی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کو یہاں ہونا چاہیے، اب کہہ رہے ہیں کہ ایشیا کپ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آتی۔ انہیں ہر جگہ انٹرویو دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نجم سیٹھی کو چاہیے کہ اپنے پلیئرز سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر لائیں، انہیں کہیں کہ پوری قوم تمھارے ساتھ ہے۔ بھارت جائیں اور ورلڈکپ جیتیں، اس طرح انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

18 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

24 mins ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

53 mins ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

1 hour ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

1 hour ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago