نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، 5 سال سے مفرور 7 ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہو گئے ، یہ کون ہیں ؟ جانئے

کراچی(قدرت روزنامہ)نقیب اللہ قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سب انسپکٹر اور شعیب شوٹر سمیت سات ملزمان نے عدالت کے ساتھ سرنڈر کر دیاہے .

تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ قتل کیس میں سات ملزمان مفرور تھے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا تھا ، وہ آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہو گئے ہیں اور عبور ی ضمانت کیلئے درخواست دائرکر دی ہے جبکہ گزشتہ روز ان تمام سات ملزمان نے سندھو ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی .

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوار سمیت 18 افراد کو عدالت نے بری کر دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں