ثقلین مشتاق کا داماد شاداب خان کے لئے اہم مشورہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق رائٹ آرم آف بریک اسپن بالر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد، کرکٹر شاداب خان کو زندگی کا ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ثقلین مشتاق کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور حال ہی میں ان کی بڑی بیٹی کی شادی کرکٹر شاداب خان سے ہوئی ہے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے شو کے دوران اپنے داماد شاداب خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت محنتی لڑکا ہے تو اسے مزید محنت کرتے رہنا چاہیے لیکن محنت کی دو قسمیں ہیں جن کے بارے میں میرے والد نے مجھے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ بیٹا اگر آپ اچھے انسان نہیں ہیں تو آپ گرائونڈ میں جتنی بھی پریکٹس کرلیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور آپ نے اب تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ کو اللہ کی مدد نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سب سے پہلے اچھا انسان بننا ضروری ہے پھر زندگی میں درست سمت کا تعین ہوسکے گا اور یہ مشورہ صرف شاداب کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔

Recent Posts

اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں، یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ میں…

5 mins ago

بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے…

18 mins ago

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

29 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

7 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

7 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago