نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی کی تقریب میں جانے والی دلہن کو ساڑھے 16ہزار بھارتی روپے (تقریباً 57ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا گیا . تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق اس دلہن کی ویڈیوحالیہ دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی، جس میں وہ درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں ایک لگژری گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر جا رہی ہوتی ہے .
یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ آباد (جس کا نام اب تبدیل کرکے پریاگ راج رکھ دیا گیا ہے) کا ہے . اس دلہن کی شناخت ورنیکا کے نام سے ہوئی ہے جو شہر کے علاقے الٰہ پور کی رہائشی ہے . بتایا گیا ہے کہ ورنیکا نے دلہن کے لباس میں بغیر ہیلمٹ کے سکوٹر بھی چلائی تھی، جس پر اسے الگ سے 1500روپے کا چالان بھجوایا گیا ہے .
. .