آسمانی بجلی گرنے سے پرواز منسوخ ، پوتی کی سالگرہ پر جانے والے بزرگ جوڑے نے بڑا مطالبہ کردیا

کارڈیف (قدرت روزنامہ) سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کے اس جوڑے نے جن کی پرواز آسمانی بجلی گرنے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی، نے ایزی جیٹ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ جوڑا اپنی پوتی کی سالگرہ کے موقع پر 14 اپریل کو کراکو سے ایڈنبرا واپس پرواز کرنے والا تھا۔ تاہم طوفان کے دوران ہوائی جہاز کے آسمانی بجلی کی زد میں آنے اور مرمت کے کام کی ضرورت کے بعد ان کی پرواز منسوخ کر دی گئی۔

میٹرو کے مطابق پھنسے ہوئے جوڑے کو ایئر لائن کے عملے نے بتایا کہ اگلی دستیاب فلائٹ پیر 17 اپریل تک نہیں ہوگی۔ 75 سالہ جیمز ڈیگنس اور اس کی 74 سالہ بیوی مارگریٹ ڈیگنس کو ایزی جیٹ نے ایئرپورٹ کے سامنے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ ایک پولش خاتون نے جوڑے کو نئی پروازیں بُک کرنے میں مدد کی، تاہم اس پر ان کی 1318 پاؤنڈ کی اضافی لاگت آئی، نئی پرواز کا مطلب تھا وہ جرمن شہر فرینکفرٹ کے راستے 15 اپریل کی سہ پہر کو ایڈنبرا پہنچتے۔

دریں اثنا ایزی جیٹ نے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت کی اور کہا کہ انہوں نے ان کے لیے اگلے دن گھر واپسی کے انتظامات کر لیے تھے لیکن جوڑے نے پہلے ہی متبادل منصوبہ بنا رکھا تھا۔ جیمز ڈیگنس نے کہا کہ وہ اگلی صبح ایزی جیٹ سے ”مکمل طور پر معاوضے کی توقع” کر رہے تھے لیکن بجلی گرنے کے ‘غیر معمولی حالات’ کی وجہ سے کمپنی نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔ اب وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایزی جیٹ دوبارہ ترتیب دی گئی پرواز کی لاگت کو پورا کرے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago