لڑکی نے اضافی سامان کے کرایے سے بچنے کیلئے 6 کلو کپڑے پہن لیے لیکن پھر بھی ایسا کام ہوگیا کہ بیچاری منہ بسورتی رہ گئی

میلبورن (قدرت روزنامہ) ایک خاتون مسافر اضافی سامان کی فیس ادا کرنے سے بچنے کے لیے حال ہی میں انتہائی حد تک چلی گئی، اس نے اپنے سوٹ کیس کا وزن کم کرنے کے لیے بہت سے کپڑے پہن لیے ۔ تاہم بہت سے لوگوں کی طرف سے اپنایا گیا وائرل ٹریول ہیک اس کے لیے کام نہیں کر سکا کیونکہ اسے ایئر لائن کی جانب سے جرمانہ کردیا گیا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ 19 سالہ ایڈریانا اوکیمپو اپنی دوست کے ساتھ سفر کے بعد میلبورن سے ائیر لائن جیٹ سٹار کے ساتھ آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں اپنے گھر جا رہی تھی۔ یہ محسوس کرنے کے بعد کہ اس کا لے جانے والا سامان سات کلو وزن کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کر گیا ہے، اس نے اضافی سامان کی فیس سے بچنے کے لیے اپنے تمام اضافی کپڑے پہن لیے۔ اس کی دوست نے بھی اس کی پیروی کی کیونکہ اس کے سامان کا وزن بھی مقررہ حد سے زیادہ تھا۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکی نے تقریباً چھ کلو کپڑوں کا ڈھیر لگا دیا جس میں ٹی شرٹس، جیکٹس، جمپرز اور ٹراؤزر شامل ہیں۔ لڑکی نے بتایا کہ اس نے پیسے بچانے کیلئے کپڑے پہننا شروع کردیے، اس کے جسم پر کپڑوں کی چھ تہیں لگ گئی تھیں۔ جب اضافی کپڑے اتروائے گئے تو قطار میں کھڑا ہر شخص ہم پر ہنس رہا تھا۔ اتنی کوشش کے باوجود اس کے سامان کا وزن ایک کلو زیادہ تھا جس پر ایئر لائن نے اسے اضافی 65 ڈالر ادا کرنے کو کہا، اس کے ساتھ اسے وہ تمام کپڑے پہن کر جہاز میں بیٹھنا پڑا۔

Recent Posts

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

2 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

10 mins ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

22 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

37 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

46 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

55 mins ago