اداکارہ سارہ علی خان کی خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری، ویڈیو وائرل

اجمیر (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری کیلئے پہنچ گئیں۔

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی صاحبزادی سارہ علی خان اپنی فلم کی ریلیز سے قبل خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری کیلئے اجمیر پہنچ گئیں۔اداکارہ نے فوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں درگاہ پر چادر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اس موقع پر سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔ درگاہ پر سارہ کی موجودگی کا سُن کر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور انہیں خوب سراہا۔ سوشل میڈیا پر جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے وہیں انتہا پسند ہندو سارہ علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

بھارت کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر دور دراز سے مسلمانوں سمیت ہندو بھی حاضری دیتے ہیں جبکہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے سٹارز بھی درگاہ پر حاضری کیلئے آتے ہیں۔یاد رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی آنے والی کامیڈی اور رومانوی فلم ’زرا ہٹ کے زرا بچ کے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکارہ پہلی مرتبہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago