فرحان سعید کا عروہ حسین کیلئے محبت بھرا پیغام،مداحوں کا بھا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اہلیہ، اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین سے محبت کا اظہار کیا ہے .

تفصیلات کے مطابوق عروہ حسین اور فرحان سعید کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی واحد ایسی جوڑی ہے جس کا ناقد نہیں ہے، اس جوڑی کو انڈسٹری اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ حاصل ہے .

فرحان سعید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر عروہ حسین کے ہمراہ نئی تصویر اپلوڈ کی ہے جس نے مداحوں کے دل پگھلا دیے ہیں . فرحان سعید نے اس تصویر کے کیپشن میں اہلیہ کے لیے اپنے ایک مشہور گانے کے بول بھی لکھے ہیں جو کہ کچھ یوں ہیں "دل یہ میرا تیرے دل سے جا ملا ہے . "

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

فرحان سعید کی اس پوسٹ پر ناصرف مداح بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی اس جوڑی سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کر رہی ہیں .

واضح رہے کہ عرصہ دراز تک اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں کے بعد گزشتہ میٹھی عید پر اِن دونوں فنکاروں نے اپنی تصویریں ایک ساتھ اپلوڈ کر کے انٹرنیٹ صارفین کو عیدی دی تھی,اِنہیں ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بے حد خوش ہوئے تھے اور اِنہیں ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کی دعائیں بھی دی تھیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

. .

متعلقہ خبریں