گلگت بلتستان کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانے کی تیاریاں، اربوں روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو عالمی سیاحت کا مرکز بنانے کی تیاریاں، گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے 18ارب 28کروڑسے زائد فنڈز جاری . تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں گلگت بلتستان کیلئے مجموعی طور پر اب تک 18ارب 28کروڑ 74لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں .

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 37 ارب 92کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں . آج سے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سےسیاحت کے فروغ کیلیے گلگت بلتستان میں 3 سیاحتی شہر بسانے کے اصولی فیصلے کی خبر بھی سامنے آئی تھی . سیاحتی شہروں کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم سے وزیر اعلی کی مشاورت ہوچکی، گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں ایک ایک سیاحتی شہر بسائے جائیں گے، سیاحتی شہروں کے قیام کیلیے باضابطہ کنسپٹ پیپرز تیار کرلیے، ان شہروں کے قیام کیلیے جگہوں کی نشاندہی و سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد عملی اقدامات اٹھائے جانے کا امکان ہے . وزیر اعلی خالد خورشید نے اس حوالے سے وزیراعظم کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے، وزیراعلی خالد خورشید نے آگاہ کیا کہ ابتدائی طور پر اسکردو شہرکو سیاحت کے حوالے سے ڈویلپ کیا جائے گا، اسکردو کو ڈویلپ و پلان سٹی بنائیں گے، سیاحوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ان کی ایکوموڈیشن کیلیے ہوٹلز و موٹلز اوررومز تیار کیے جائیں گے . ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے پہلے بھی کئی اہم اقدامات اُٹھائے گئے ہیں . اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینا بھی انہیں اقدامات میں سے ایک ہے . گزشتہ دنوں اسکردو ایئرپورٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا تھا،، جس میں کہا گیا تھا کہ اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دیا جارہا ہے ، جس کے لیے اسکردو کو پاکستان میں عالمی پروازوں کے روٹس سے جوڑنا ہے ، اس اقدام کی بدولت عالمی پروازوں کی آمد سے سیاحت کو فروغ اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا ، جس کے تحت اسکردو ایئرپورٹ معاہدوں کے تحت نامزد غیر ملکی ائیرلائنز کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے . دوسری طرف ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی ، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ، ترجمان نے بتایا کہ 24 جولائی کو اسکردو ائیر پورٹ پر اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 6 پروازیں پہنچیں اور6 روانہ ہوئیں . . .

متعلقہ خبریں