این سی اوسی کا کورونا پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرلیا، 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے اٹھارہ ستمبر تک بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے باعث کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت اعلٰی سطحی اجلاس ہوا، جس میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال، کیسز کی شرح، ایس اوپیز پر عملدرآمد سمیت ویکسی نیشن کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے باعث کیا گیا۔

اس سے قبل 29 اگست کو کورونا پابندیوں کا دائرہ 13اضلاع سے بڑھا کر 27 اضلاع تک کیا گیا تھا اور پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیا گیا تھا۔

اب ملک بھر کے 27 اضلاع میں کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث ستائیس اضلاع میں تعلیمی ادارے 18ستمبر تک بند رہیں گے، اسلام آباد، پنجاب کے 11اضلاع، خیبرپختونخواہ کے 9، سندھ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دو، دواضلاع شامل ہیں۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 62 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 136 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 497 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 589 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کل 1 کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 469 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 51 ہزار 140 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 6 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،اب تک 2 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار 15 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

1 min ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

3 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago